Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک بھر میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان بھر  پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نجی اداروں، گھروں اور دفاتر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔
ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسائل کی اطلاع دی گئی ہے۔پی ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسئلے کی وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ شمال اور جنوب کے ڈیٹا نیٹ ورک میں خرابی پیدا ہوئی ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن ٹیٹ ورک میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ہے۔ جس کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا کےاکثر شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر  ہوئی۔ آپٹیکل فائبر کا ٹرانسمیشن نیٹ ورک ایک شہر کو دوسرے شہر سے جوڑتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.