Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بلوچستان کا دیگر صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے کا دیگر صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔  جسکی سے وجہ نہ صرف آمد و رفت۔ بلکہ سامان کی ترسیل اور امدادی سرگرمیوں میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔
وزیراعظم کے ہمراہ پنجرہ پل کی بحالی کےحوالےدی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے بعد عبدالقدوس بزنجو نے نے میڈیا سے بات چیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان میں قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پنجرہ پل کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی۔ چیئرمین این ایچ اے کیپٹن (ر) محمد خرم آغا اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مواصلات کی سہولتوں کی بحالی کے لئے وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی ہمارے لئے باعث حوصلہ ہے۔ امید ہے کہ دیگر متاثرہ شاہراہوں کی بھی جلد بحالی کےلئے  این ایچ اے اپنا کردار بھرپور طور پر ادا کریگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.