Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث 25ہزار حاملہ خواتین متاثر

پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث 25ہزار حاملہ خواتین متاثر ہوئیں۔ متاثرہ خواتین کیلئے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں300سے زائد زچہ و بچہ میڈیکل کیمپس قائم کیے جاچکے ہیں۔
ملک بھر میں سیلاب سے جہاں عام افراد متاثر ہوئے ۔ وہیں لاکھوں حاملہ خواتین بھی مشکلات کا شکار ہیں ۔ جو سیلاب سے بچ گئیں مگر سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔
حفظان صحت نہ ہونے کی وجہ سے زچہ و بچہ دونوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔ جس کے سدباب کیلئے خیبرپختونخوا حکومت سے 300سے زائد زچہ و بچہ کیمپس قائم کردئیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صرف خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں25ہزار حاملہ خواتین متاثر ہوئی ہیں۔ ان خواتین کیلئے حکومت کی جانب سے 13اضلاع میں زچہ و بچہ کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔
زچہ بچہ میڈیکل کیمپس کیلئے نیو برن اور سیفٹی کٹس مہیا کی گئی ہیں۔ اب تک پندرہ ہزار حاملہ خواتین کی اسکریننگ کی گئی ہے۔
سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں20ہزار زچگیاں متوقع ہیں۔ متاثرین میں زچہ و بچہ کیسز کی مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں سیلاب زدہ اضلاع میں25ہزار حاملہ خواتین متاثر ہوئی ہیں۔حاملہ خواتین کیلئے 13 اضلاع میں زچہ و بچہ میڈیکل کمپلیکس جاری ہیں
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق ان سیلاب زدہ اضلاع میں 300سے زائد زچہ بچہ میڈیکل کیمپس لگائے جاچکے ہیں۔ زچہ بچہ میڈیکل کیمپس کیلئے نیو برن اور سیفٹی کٹس مہیا کی گئی ہیں۔ اب تک پندرہ ہزار حاملہ خواتین کی سکریننگ کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.