Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 231روپے سے بھی تجاوز کر گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 231روپے سے بھی تجاوز کر گئے ۔ اوپن ریٹ 238روپے کی سطح پر آگئے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے سبب ڈالر ایک موقع پر 2روپے 58پیسے کے اضافے سے 232روپے 40پیسے کی سطح پر بھی آگیا ۔ لیکن بعد دوپہر ڈیمانڈ گھٹنے سے ڈالر کی قدر 1.70روپے کے اضافے سے 231.52روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 2روپے کے اضافے سے 238روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 230روپے اور 235کے درمیان آسکتا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی دوست ممالک کی جانب سے وعدے کے مطابق مطلوبہ فنڈ کی عدم فراہمی سے درآمدی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ جس کی وجہ سے معیشت کی نمو بھی متاثر ہونے کے امکانات ہیں ۔ ان عوامل کے سبب انٹر بینک مارکیٹ جون 2023میں ڈالر کی قدر250روپے کی سطح پر پہنچ سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ میں جاری کساد بازاری سے پاکستانی برآمدات متاثر ہونے اور سیلاب کی وجہ سے درآمدات پر انحصار بڑھنے سے بھی پاکستانی روپیہ کی قدر تنزلی سے دوچار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.