Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کینیڈا میں فائرنگ سے پاکستانی نژاد کینیڈین شہری جاں بحق اور دو افراد زخمی

ملٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے شہر ملٹن میں ہونے والی فائرنگ سے پاکستانی نژاد کینیڈین شہری جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیاکے مطابق ملٹن میں ہونے والی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کی شناخت محمد شکیل کے نام سے کی گئی ہے۔

محمد شکیل آٹو ورکشاپ کے مالک تھے ۔ ایم کے آٹو ریپئرز کے نام سے ان کی ورکشاپ تھی۔ جب انہیں گولی لگی اس وقت وہ اپنی ورکشاپ پر ہی تھے۔

کینیڈین پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو ہملٹن شہر میں ہلاک کردیا گیا ہے۔ حملہ آور کی شناخت 30 سالہ شان پیٹری کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کینیڈا کے شہروں مسی ساگا، ملٹن اور ہملٹن میں فائرنگ کر کے قتل کرنے والا ایک ہی شخص تھا جسے ہلاک کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے شہروں میں کی جانے والی فائرنگ سے ایک پولیس افسر اور ایک پاکستانی نژاد شہری جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.