Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آذربائیجان اور آرمینیا کی فوجوں میں ایک بار پھر جنگ چھڑ گئی، درجنوں ہلاکتیں رپورٹ

نگورنو کاراباخ( ویب ڈیسک) متنازع علاقے نگورنو کاراباخ ایک بار پھر آذربائیجان اور آرمینیا کی فوجوں کا میدان جنگ بن گیا۔ دونوں جانب سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں مجموعی طور پر درجنوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نگورنو کاراباخ میں آذربائیجان اور آرمینیا کی فوجوں کے درمیان گھمسان کی جھڑپ جاری ہے۔ یہ2020 کے سیز فائر اور آرمینیا کے پسپا ہونے کے بعد کی سب سے بڑائی لڑائی ہے۔
آرمینیا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ آذربائیجان نے توپ خانے اور آتشیں اسلحے کے ساتھ نگورنو کاراباخ پر حملے کیے۔ علاوہ ازیں گورس، سوٹک اور جرموک کے شہروں پر بھی آرمینیا کے فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔
دوسری جانب آذربائیجان نے آرمینیائی افواج پر سرحدی اضلاع دشکیسان۔ کیلبازار اور لاشین کے قریب بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں بچھانے اور ہتھیار جمع کر کے بڑے پیمانے پر تخریبی کارروائیاں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ہلاکتوں کے حوالے سے بھی متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ آرمینیا کے40 سے زائد فوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔ جب کہ آذربائیجان کے بھی10 سے زائد فوجی مارے گئے۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2020 میں ایک ماہ کی جنگ میں 300 سے زائد ہلاکتوں کے بعد روس کی ثالثی میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سیز فائر ہوگیا تھا۔ اکثر علاقوں سے آرمینیا نے فوجیں ہٹالی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.