Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سوات میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، امن کمیٹی ممبر سمیت 5 افراد جاں بحق

پشاور(ویب ڈیسک) سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں امن کمیٹی کے ممبر ادریس خان سمیت پانچ افراد جاں بحق دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او سوات زاہد مروت کے مطابق امن کمیٹی کے ممبر کے گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا۔ جاں بحق افراد میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

دھماکے میں شہید ہونیوالے امن کمیٹی کے ممبر ادریس خان کی ایک تصویر
دھماکے میں شہید ہونیوالے امن کمیٹی کے ممبر ادریس خان کی ایک تصویر

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق ادریس خان کی گاڑی کو ٹائم ڈیوائس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ جس میں وہ شہید ہوگئے جبکہ ان کے دو محافظ بھی جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے دہشت گردوں کی گرفتار کیلئے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔
ادھر وزیراعلی خیبرپختونخواہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کی ۔ دہشت گردی میں ملوث عناصر کا قلع قمع کرنے کی ہدایت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.