Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی

انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی۔ انگلش کرکٹ ٹیم دبئی سے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے انگلش ٹیم کا کراچی ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔

پولیس حکام کے مطابق مہمان ٹیم کے لیے کراچی ائیرپورٹ اور ہوٹل کے روٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو خصوصی حفاظتی انتظامات اور پروٹوکول میں ہوٹل لایا گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہو گا۔ سیریز کے ابتدائی چار میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کر رہے ہیں جبکہ نائب کپتان معین علی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.