Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج کر دیں۔  تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں ہوئی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے لیے درخواستیں 2015 میں دائرکی گئی تھیں۔ تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے عدالت کو بتایا کہ استعفوں کا معاملہ 2013 کی اسمبلی سے متعلق ہے، 2013 کی اسمبلی کی معیاد 2018 میں ختم ہو چکی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے تو پھر یہ معاملہ غیر مؤثر ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے استعفوں کی منظوری کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.