Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہوگیا

پاکستانی روپے کی قدر میں گزشتہ کئی روز سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر سستا ہو رہا ہے۔ آج بھی کاروبار کا آغاز ہونے پر ڈالر مزید سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 12 پیسے سستا ہوکر 229روپے  کا ہوگیا ہے۔ انٹر بینک کے آخری 5 کاروباری سیشنز میں اب تک امریکی ڈالر 10 روپے 71 پیسے سستا ہو چکا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے سستا ہوکر 230 روپے 50 کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 271 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 163 پر آ گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.