Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اب پاکستان میں کوئی بھی آوارہ کتا اور گدھا نظر نہیں آئے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اب پاکستان میں کوئی بھی آوارہ کتا اور گدھا نظر نہیں آئے گا کیونکہ چین نے بڑی ڈیمانڈ کردی ۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت میں حکام نے بتایا کہ چین پاکستان سے گدھے اور کتے درآمد کرنے کا خواہاں ہے۔
سینیٹر ذیشان خانزادہ کے زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں وزارت تجارت حکام نے برآمدات اور درآمدات پر بریفنگ دی ۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے۔ چین گوشت برآمد کرنے کی ایک بڑی مارکیٹ ہے۔
رکن کمیٹی دنیش کمار نے کہا چین کہتا ہے پاکستان گدھے اور کتے برآمد کرے۔ کمیٹی رکن مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ افغانستان میں جانور سستے ہیں، خریدار نہیں ہے۔ افغانستان سے جانور امپورٹ کرکے گوشت برآمد کیا جا سکتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.