Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

راولاکوٹ میں نیشنل گراس سکیٹنگ مقابلوں کا انعقاد

راولاکوٹ(ویب ڈیسک) پونچھ کی حسین وادی راولاکوٹ کے خوبصورت تولی پیر کے مقام پر نیشنل گراس سکیٹنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلوں میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
آزاد کشمیر ونٹر سپورٹ نے گلف ایمپائر کے تعاون سے ٹیموں نے مقابلہ جات میں حصہ لیا۔ مقابلوں میں پاکستان اور آزاد کشمیر سے دس ٹیموں کے ستر سے زیادہ ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ جن میں25خواتین ایتھلیٹس بھی میں شامل تھیں۔
مقابلوں کے اختتام پر کھلاڑیوں میں کیش انعامات اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔ مقابلوں میں عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.