Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈھاکہ:ویمنز ایشیا کپ، قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کو دوسرے میچ میں بھی شکست دیدی

ڈھاکہ(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش میں جاری ویمنز ایشیا کپ پاکستان نے ایک اور جیت اپنے نام کر لی۔ قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کو9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ایشیا کپ میں پاکستان خواتین ٹیم نے شاندار آغاز کیا۔ مسلسل دوسرے میچ میں بھی بسمہ الیون نے بنگلہ دیش میں کامیابی سمیٹ لی۔
ایونٹ کے پانچویں میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ حریف ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز 8 وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بنائے۔ ڈائنا بیگ اور ندا ڈار نے دو دو وکٹیں لیں۔ سعدیہ اقبال اور عمیمہ سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستانی ٹیم نے مقررہ ہدف 12.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 72 رنز بنا کر پورا کیا۔ منیبہ علی 14 رنز کے ساتھ پویلین لوٹ گئیں۔ سدرہ آمین 36 اور بسمہ معروف 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔
پلئیر آف دی میچ سدرا امین کو قرار دیا گیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم اپنا اگلا میچ 6 اکتوبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.