Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سائفر پر آڈیو لیکس کی تحقیقات کےلئے ایف آئی اے کی 5 رکنی کمیٹی تشکیل

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) کابینہ کی سب کمیٹی کے فیصلے کے تناظر میں سائفر پر آڈیو لیکس کی تحقیقات کےلئے ایف آئی اے کی 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کے احکامات پر ڈی جی ایف آئی اے نے 5 رکنی انکوائری ٹیم تشکیل دی۔ جس کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون عبدالجبار ہوں گے۔
انکوائری ٹیم کے دیگر ارکان میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد، ڈپٹی ڈائریکٹر کاؤنٹر ٹیررازم ونگ، اسٹنٹ ڈائریکٹر آئ او اور ٹیم کے سربراہ کی طرف کوئی مقرر کردہ آفیسر شامل ہوں گے۔
ڈی جی ایف آئی اے نے معاملے کی حساسیت کے پیش نظر انکوائری ٹیم میں آئی ایس آئی۔ ایم آئی اور آئی بی سے ایک ایک آفیسر تعینات کرنے کی سفارش کردی  ہے۔ اس سلسلے میں جاری مراسلے میں تینوں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے تینوں افسران گریڈ 19 سے نیچے نہ ہوں کا بھی لکھا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.