Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیر گلگت بلتستان کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا

وزیر گلگت بلتستان کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر کو اسلام آباد سے گلگت آتے ہوئے بابوسر سے اغوا کیا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اغوا کاروں نے جیل میں قید ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر  کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جی بی اے ہنزہ 6 سے منتخب ہوئے تھے۔

سابق ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ میری گلگت بلتستان کے وزیر عبیداللہ سے بات ہوئی ہے، صوبائی وزیر کی رہائی کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں، علمائے کرام اور عمائدین بھی مذاکرات میں شامل ہیں۔ فیض اللہ فراق نے مزید بتایا کہ تھک جل کے مقام پر مذاکرات کا آخری مرحلہ جاری ہے اور میں تھک جل کے مقام پر جرگے میں موجود ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.