پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ افیئر کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو کہ اداکارہ ہانیہ عامر اور بابر اعظم کے دو مختلف انٹرویوز کی کلپ کو ایڈیٹ کرکے بنائی گئی ہے۔ انٹرویو میں ہانیہ عامر اور بابر اعظم کو ایک دوسرے کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک ایک کلپ میں دونوں اسٹارز کو گاڑی میں ایک ساتھ سفر کرتے ہوئے بھی دِکھایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ہانیہ عامر کا نام بابر اعظم کے ساتھ جوڑنا شروع کردیا اور اداکارہ کو ’بھابھی‘ کہہ کر پکارنے لگے۔
دوسری جانب ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں سے تنگ آکر بالآخر اپنے اور بابر اعظم کے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “بابر بھائی ہیں، برو”۔