بلوچستان میں کانگو وائرس کے مزید پانچ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایم ایس فاطمہ جناح اسپتال ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل کے مطابق کانگو کے شبے میں سات مریض فاطمہ جناح اینڈ چیسٹ اسپتال لائے گئے تھے جن میں سے پانچ مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کانگو کے مریضوں کو اسپتال میں داخل کرکے علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ کانگو کے تین مریضوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے جبکہ ایک مریض تعلق کا پشین اور دوسرے کا کان مترزئی سے ہے۔