ناغہ کے دنوں میں پکے ہوئے گوشت کی فروخت کی اجازت

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلوں کو ناغہ کے دنوں میں پکا ہوا گوشت فروخت کرنے کی اجازت دے دی۔پشاور کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق چیف سیکریٹری خیبرپختون خوا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ناغہ کے دنوں میں پکا گوشت بیچنے کی اجازت دی ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریسٹورنٹ اور ہوٹل انتظامیہ منگل اور بدھ کےروز بھی پکا ہوا گوشت بیچ سکیں گے۔

چیف سیکریٹری نے یہ ہدایات ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن پشاور کے وفد سے ملاقات کے بعد جاری کیں۔

ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ مالکان نے ناغہ کے دنوں میں گوشت سے بنی ڈشز کی فروخت پر لگی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ دیگر شہرو ں سے آئے ہوئے سیاح منگل اور بدھ کے روزبھی روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔

Comments (0)
Add Comment