پشاور: خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاورمیں خیبر میڈیکل کالج کے سال آخر کے طالبعلم تحسین انجم نے خود کشی کرلی۔مردان کے رہائشی خیبر میڈیکل کالج کے سال آخر کے طالبعلم کی خود کشی پر تاحال کسی نے کوئی سنجیدہ نوٹس نہیں لیا۔ یونیورسٹی کے ڈین کا کہنا ہے کہ مذکورہ طالبعلم کی خودکشی کی وجہ ذہنی تناؤ لگتی ہے تاہم کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تحسین کے کمرے سے ایک تحریر بھی ملی جس میں لکھا تھا کہ ’’ میں جوان ہوں، میرے اعضا عطیہ کیے جائیں‘‘