آزادی مارچ کو اسلام آباد سے باہر روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد۔ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ کو اسلام آباد سے باہر ہی روکا جائے گا،شہریوں کی آزادانہ نقل وحرکت کو یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں سیکیورٹی کے بھی مناسب انتظامات کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ کو اسلام آباد سے باہر ہی روکا جائے گا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی سیکیورٹی، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈائریکٹر سیف سٹی، آر پی او راولپنڈی، ڈی پی او نوشہرہ، ڈی پی او اٹک اور موٹروے پولیس کے افسران نے شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment