احتجاج میں تھوڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ، تصاویر جاری

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے حالیہ احتجاج کے دوران تھوڑ پھوڑ کرنے والوں کی تصاویر جاری کر دیں ہیں اور پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو فوری کارروائی کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔
سپریم کورٹ کے مسیحی خاتون آسیہ بی بی سے متعلق فیصلے کے بعد احتجاج کے دوران شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شر پسند افراد کی شناخت کے لیے پولیس اور ایف آئی اے کی معاونت کی جائے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی مزید تصاویر بھی جاری کی جائیں گی۔
گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے احتجاج کے دوران املاک اور عام افراد کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لاہور میں سڑکیں بلاک کرنے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں تحریک لبیک کے رہنما افضل قادری اور خادم حسین رضوی سمیت 500 افراد کے خلاف 11 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment