اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلہ

ملک کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی،پشاور،سوات، دیربالا، مالاکنڈ، خال،کوہاٹ ،بنوں،ایبٹ آباد،لوئردیر، تیمرگرہ، آزاد کشمیر،اورچترال، سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق لوگ کلمہ طیبہ کا ذکرکرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے دس سے پندرہ سیکنڈز تک محسوس ہوتے رہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 96 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی.
Comments (0)
Add Comment