اشتہاری مجرموں کو انصاف کےکٹہرے میں لانےکیلئےتمام وسائل بروئےکارلائےجائیں.چیئر مین نیب

اسلام آباد ۔قومی احتساب بیورو(نیب)کےچیئرمین جسٹس جاوید اقبال نےکہاہےکہ”احتساب سب کیلئے”کی پالیسی پرعمل کرتےہوئے بدعنوان، عدالتی مفروروں اور اشتہاری مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب افسران سےخطاب کرتے ہوئےکیا۔انہوں نےکہاکہ نیب کی بنیادی ترجیح مالی کمپنیوں میں بڑے پیمانےپردھوکہ دہی،بینک فراڈز،بینک نادہندگی،اختیارات سےتجاوزاورسرکاری ملازمین کی جانب سےسرکاری فنڈز میں خوردبرد کے مقدمات کو نمٹانا ہے۔

انہوں نےکہا کہ نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک بدعنوان عناصر سے لوٹےگئے297 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں جو کہ نمایاں کامیابی ہے۔

انہوں نےکہاکہ نیب نےنیب راولپنڈی/اسلام آباد میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے،فرانزک سائنس لیبارٹری میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹس کے تجزیہ کی سہولت موجود ہے۔

انہوں نےکہاکہ نیب نےمقدمات کو میرٹ پر بروقت اورمؤثر انداز میں نمٹانےکیلئےشکایت کی جانچ پڑتال،انکوائری،انوسٹی گیشن اور احتساب عدالت میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے تک کیلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے۔

انہوں نےکہاکہ نیب نے سینئرافسران کی اجتماعی دانش سےفائدہ اٹھانےکیلئےڈائریکٹر،ایڈیشنل ڈائریکٹر،انوسٹی گیشن آفیسراوردیگر کنسلٹنٹ پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے،اس سے نہ صرف نیب کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اس سے کوئی بھی فرق نیب کی باضابطہ تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔

انہوں نےکہاکہ باہمی تعلقات کے تناظر میں نیب نےچین کےساتھ انسداد بدعنوانی کےشعبہ میں تعاون کیلئےمفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں،اس سےسی پیک کےتناظرمیں پاکستان میں شروع ہونےوالےمنصوبوں سےمتعلق باہمی اعتماد سازی میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نےکہاکہ نیب بدعنوانی کےخلاف جنگ میں قانون پرعملدرآمد اور لوگوں کو بدعنوانی کےبرے اثرات سےآگاہ کرنےکیلئےآگاہی و تدارک کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment