اگربھارت نےجنگ کا مکا دکھایا تو ہاتھ توڑدیں گے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

تھر پارکر:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا ہےکہ میرا پیغام مودی سرکارکےلیےہے،اگربھارت نےجنگ کا مکا دکھایا تو ہاتھ توڑدیں گے۔

تھرپارکرمیں تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا تھاکہ بھارت کی جارحیت کےباوجود امن چاہتےہیں،یہ 71 نہیں نیا پاکستان ہےجس کاوزیراعظم عمران خان ہے،وزیراعظم نےعزم کیا ہےکہ ہم نیا پاکستان بنائیں گے۔ان کاکہنا تھاکہ تھرکا ایک ایک بچہ پاکستان کی حفاظت کو تیارہے،میراپیغام مودی سرکارکےلیےہے،بھارت نےجنگ کا مکا دکھایا تو ہاتھ توڑدیں گے۔

شاہ محمود قریشی نےکہاکہ بھارت کےعوام جنگ سےپناہ چاہتی ہےتاہم مودی سرکار ہندوستان کو دفن کرنےکی کوشش کررہی ہےجبکہ تھر کےعوام مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دیں گے۔ان کاکہناتھاکہ آج سندھ میں انصاف کارڈ کا اجرا تھرسےکیاجارہاہے،تھرکےاسپتالوں میں سانپ کاٹے کی ویکسین بھی نہیں ہے، تھر کے لوگ آج بھی میٹھا پانی مانگتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment