ایکنک نے ڈی آئی خان اور دیر موٹروے کی منظوری دیدی

وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ایکنک اجلاس میں پشاور ڈی آئی خان اور دیر موٹر وے منصوبوں کی منظوری دیدی گئی۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق دیرموٹر وے کی تعمیر پر 39 ارب روپے جبکہ ڈی آئی خان موٹر وے پر 276 ارب 52 کروڑ لاگت آئے گی۔

قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے خیبرپختوانخوا میں سیاحت کے فروغ کیلئے شاہراہوں کی تعمیر کو بھی سراہا۔

اجلاس میں 23 ارب 54 کروڑ روپے کی لاگت سے پاک یونیورسٹی انجیئنرنگ ٹیکنالوجی منصوبہ کی بھی منظوری دیدی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے صوبے کے عوام کے ساتھ اپنا کیا ہوا ایک اور اہم وعدہ پورا کردیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہوں کے ان اہم منصوبوں کی تکمیل سے جنوبی اضلاع،  دیر اور چترال کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment