بلاول بھٹو زرداری نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کیخلاف مواخذے کی کارروائی جلد شروع کرنے کا مطالبہ کردیا

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کیخلاف مواخذے کی کارروائی جلد شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ٹویٹر پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی نے آئین، اقتدار کی منتقلی کے حوالے سے حلف کی خلاف ورزی کی، اس لیے پیپلزپارٹی نے صدرمملکت کے خطاب کا بائیکاٹ کرنے میں اتحادیوں کا ساتھ دیا۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ صدرعارف علوی تحریک عدم اعتماد کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ کل حکومتی اراکین نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خطاب کے دوران بائیکاٹ کر دیا اور ایوان سے باہر چلے گئے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت عارف علوی کا خطاب جاری تھا کہ اس دوران حکومتی اراکین نے شور شرابا کیا، بعدازاں واک آؤٹ کر گئے۔

Comments (0)
Add Comment