تحریک انصاف کی اسلام آباد میں احتجاج کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت حکم دے کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں پرامن احتجاج اور اجتماع کی اجازت دی جائے ۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کے راستے میں کسی شہر میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکم دے کہ احتجاج کیلئے آنے والوں کیخلاف کسی قسم کا کوئی ایکشن یا کارروائی نہ کی جائے ۔

Comments (0)
Add Comment