تحریک لبیک کےرہنما افضل قادری اور خادم رضوی سمیت 500 افراد پر مقدمات درج

لاہور:پولیس نےسڑکیں بلاک کرنےاورہنگامہ آرائی کےالزام میں تحریک لبیک کےخادم رضوی اورپیر افضل قادری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

گزشتہ دنوں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا تھا اور خود لاہور میں دھرنے کی قیادت کی تھی۔

لاہور پولیس نے شہر میں سڑکیں بلاک کرنے اور ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں 11 ایف آئی آر درج کرلی ہیں۔

پولیس کے مطابق تحریک لبیک کے رہنما افضل قادری اور خادم رضوی سمیت 500 افراد پر مقدمات درج کیے گئے ہیں جب کہ افضل قادری اور خادم رضوی کی ایف آئی آر سیل کردی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ تحریک لبیک کے دونوں رہنماوں کے خلاف نقص امن اور سڑک بلاک کرنے کا الزام ہے۔

Comments (0)
Add Comment