تعلیم کے میدان میں خیبرپختونخوا کا عالمی اعزاز

برطانیہ کے معروف ادارے ٹائمز ہائرایجوکیشن نے تازہ رینکنگ میں خیبرپختونخوا کی 4 یونیورسٹیوں کو دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل کرلیا۔

ٹائمز ہائیرایجوکیشن نے دنیا بھر کی ایک ہزار 600 جامعات کی جانچ پڑتال کے بعد 800 بہترین یونیورسٹیوں کی لسٹ جاری کی ہے جس میں 5 پاکستانی یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں جبکہ ان میں سے 4 کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔ ایسا پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے کہ پاکستان کی 5 جامعات نے فہرست میں جگہ بنائی ہو اور ان میں سے 4 خیبرپختونخوا کی ہوں۔
واضح رہے کہ ٹائمز ایجوکیشن نے پاکستان کی 21 یونیورسٹیوں کا جائزہ لیا تھا جن میں سے 5 کو اچھی کاکردگی کی حامل جامعات کی لسٹ کے لیے چنا گیا۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن عالمی کارکردگی جانچنے والا واحد میزان ہے جو اقوام متحدہ کے مروجہ طریقہ کار کے مطابق جامعات کا جائزہ لیتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment