حسن علی کےبعد عماد وسیم نےبھی شادی کرنےکا فیصلہ کرلیا

آل رائونڈرعماد وسیم برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق کواپنی دلہن بنائیں گے،شادی کی تقریب 26اگست کو ہوگی

لاہور۔قومی کرکٹرحسن علی کےبعد آل رائونڈر عماد وسیم نےبھی شادی کرنےکا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کےمطابق عماد وسیم برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق کو اپنی دلہن بنائیں گےجبکہ شادی کی تقریب 26اگست کواسلام آباد میں ہوگی۔

عماد وسیم کائونٹی کرکٹ کھیلنےمیں مصروف ہیں،وہ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم شائرکی نمائندگی کررہے ہیں۔ذرائع کےمطابق عماد وسیم کی ثانیہ اشفاق سےلندن میں پہلی بارملاقات ہوئی تھی جبکہ آل رائونڈرکےاہل خانہ نےشادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔یادرہےفاسٹ بالر حسن علی بھی جلد شادی کرنے والے ہیں اور ان کی اہلیہ کا تعلق بھارت سے ہے۔

Comments (0)
Add Comment