حکومت مولاناسمیع الحق کے قتل کی سازش کوبے نقاب کرے،جے یوآئی س

نوشہرہ۔جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ اور چاروں صوبوں کے نمائندوں کاہنگامی اجلاس دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں منعقد ہوا جس میں قائد جمعیت حضرت مولاناسمیع الحق کی شہادت اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا،

اجلاس میں حکومت اوراسکے مقتدر اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ مولاناسمیع الحق شہید کے قتل کی سازش کو بے نقاب کریں اور قاتلوں کو تلاش کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں.

ان خیالات کااظہارمولانا سمیع الحق کی رسم قل کےبعد اختتامی دعا سےقبل جےیوآئی س کےقائم مقام مرکزی امیرمولانا حامد الحق حقانی، سینئرامیر مولانا بشیر شاہ،جامع حقانیہ کے مہتمم مولانا انورا لحق،جنرل حمید گل کےصاحبزادہ عبداللہ حمید گل،مولانا عبدالروف فاروق،جے یو ائی ف س مرکزی سیکرٹری جنرل سینٹر عبدالغفور حیدری،مولانا یوسف شاہ صوبائی امیر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نےکہاکہ جمعیت علماء اسلام نے مولاناسمیع الحق کے سیاسی جانشین کےطورپران کے صاحبزادے مولانا حامد الحق حقانی کو جمعیت کا قائم مقام امیر منتخب کیا ہےاس فیصلے کی توثیق بھی کی۔

ان کی قیادت میں جمعیت ملک میں نفاذ شریعت کےلئےاپنی جدوجہد جاری رکھےگی،جمعیت کی مرکزی مجلس شوریٰ کا جلاس11-12 نومبر کو لاہورمیں منعقد ہوگاجس میں مولانا کی شہادت اوراس سلسلےمیں حکومتی ذمہ داری کےمتعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

انھوں نےکہاکہ جمعیت ٩۔نومبر کے جمعہ کو پورے ملک میں یوم احتجاج کے طورپر منائےگی،علماءوخطبا خطبات جمعہ میں مولانا شہید کی ملی دینی قومی علمی خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کریں گے،اورقراردادوں کےذریعہ حکومت سےپرزور مطالبہ کریںگےکہ مولانا شہید کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

ملک بھرمیں مولانا کی خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کرنےکےلئےسیمنار تقریبات اوراجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔اوران کےمشن کو جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا جائےگا۔

جمعیت علماء اسلام نےاپنےتمام کارکنوں کو ہدایت کی ہےکہ دیگرتنظیموں،سیاسی ومذہبی شخصیات اوردینی مدارس کو ان تقریبات میں شرکت کی دعوت دیں اورشہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق کی عالم اسلام کےلئےخدمات،جہاد مجاہدین کی سرپرستی اوردنیا بھرمیں جاری آزادی کی تحریکوں کی پشتبانی کے پہلو کو اجاگر کریں۔

مولانا سمیع الحق کی شہادت،عالم اسلام کا سانحہ ہےاورحکومت کےتحقیقاتی اداروں کےلئےمولانا کے قاتلوں کوگرفتار کرنےاوراس سازش کو بےنقاب کرنےکا چیلنج درپیش ہے،جمعیت اس سلسلہ میں تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت کا انتظار کرے گی۔

پرامن جدوجہد کےذریعہ اپنےمطالبات پرزوردےگی اوراگر کوئی کوتاہی محسوس ہوئی توتمام دینی جماعتوں کی طرف سےمشترکہ لائحہ عمل مرتب کیاجائےگا،اس موقع پرخطاب کرتےہوئےمولاناحامد الحق حقانی نےواضح کیاکہ مولاناشہید کامشن جاری رکھاجائےگا،جو قوتیں ان پر حملے میں ملوث ہیں ان کا تعاقب کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment