حکومت کا ملک بھر میں کل سے پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں کل سے پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے شفقت محمود نے کہا کہ متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ پرائمری اسکولوں میں کل سے کلاسزکا آغاز ہوگا۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بچوں کے مستقبل کومدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ این سی او سی نے نویں دسویں اور بڑی جماعتوں کو 15 ستمبر سے جب کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں کو 22 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم حکومت سندھ نے کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر دوسرے مرحلے کے تحت 22 ستمبر سے چھٹی تا آٹھویں جماعت تک اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا تھا اور صوبے بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک کی جماعتوں میں تعلیمی سرگرمیاں 28 ستمبر سے بحال کی گئیں۔

Comments (0)
Add Comment