خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی حکومتی درخواست مسترد

سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے خلاف درخواست پر سماعت

اسلام آباد(فیاض خان) سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی حکومتی درخواست مسترد کردی ۔

سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔
خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست پر جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کیلئے کے پی حکومت کی درخواست مسترد کردی ۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہی ہوں گے۔
الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تمام اقدامات کر چکا ہے ۔ عدالت بلدیاتی الیکشن شیڈول جاری کرنے میں پہلے ہی دو سال تاخیر ہوچکی ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے موقف میں کہا کہ صرف الیکشن نہیں صحیح معنوں میں نمائندگی کی ضرورت ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ جماعتی بنیادوں پر الیکشن سے برادریوں میں ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے۔ ملک میں جمہوریت کو تقویت دینے کیلئے سیاسی جماعتوں کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو سیاسی عمل سے نہیں نکالا جاسکتا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت عدالت میں نہیں آئی۔ سیاسی جماعتوں کو آکر کہنا چاہیئے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے نقصان ہورہا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے جو حکم دیا اس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔ اگر عدالت حکم امتناع نہیں دیتی تو الیکشن کی تاریخ بدلنے کی اجازت دے۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ تاریخ تبدیل کرنے کے ہم سخت مخالف ہیں۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ۔

Comments (0)
Add Comment