خیبرپختونخوا میں شدید سردی اور دھند: سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع

خیبر پختونخوا میں شدید سردی اور دھند کے سبب سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق شدید سردی اور دھند کے سبب میدانی علاقوں کے سکولوں کی چھٹیوں میں 7 جنوری تک اضافہ کردیا گیاہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر سکول اب یکم جنوری کے بجائے 7 جنوری کو کھلیں گے۔ مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ طلباء اور اساتذہ کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ چھٹیوں کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر ہوگا جب کہ تعطیلات بڑھانے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن آج جاری کردیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment