دل میں پیداشی سوراخ کے عارضے میں مبتلا9 افغان بچے علاج کیلئے پاکستان پہنچ گئے

پشاور(وحید الرحمن خلیل) دل میں پیداشی سوراخ کے عارضے میں مبتلا نو افغان بچے علاج کیلئے پاکستان پہنچ گئے ۔ نجی فلاحی تنظیم ابتدائی طو رپر 40 افغان بچوںکا مفت علاج کرے گی ۔
افغانستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پیدائشی طور پر عارضہ قلب میں مبتلا9 بچے طورخم بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیے گئے۔افغان حکام اور ہلال احمرافغانستان نے ہارٹ سرجری کیلئے پاکستان لائے گئے بچوں کو طورخم بارڈر پرنجی تنظیم کے حوالے کیا ۔
افغانستان سے آنیوالے عارضہ قلب میں مبتلا بچوں کا علاج لاہور میں کیا جائیگا۔

Comments (0)
Add Comment