دورہ چین لاحاصل رہا،دنیا سیلیکٹڈ وزیراعظم پراعتماد نہیں کرتی،ایمل ولی خان

چین نے پاکستان کو باضابطہ طور پر امداد دینے کا اعلان نہیں کیا،مزید بات چیت کا مؤقف اپنایا ہوا ہے

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان نےوزیراعظم کےدورہ چین پرردعمل دیتے ہوئےکہاہےکہ کپتان کو دورہ چین سےکچھ حاصل نہیں ہوا،جو وزیراعظم پارلیمنٹ کو ایسےحساس معاملات پربھی اعتماد میں نہیں لیتےاُس کےساتھ دنیا ایسا ہی سلوک کرتی ہے.

باچاخان مرکزپشاور سےجاری اپنےبیان میں ایمل ولی خان کاکہنا تھاکہ کپتان اپنےدورہ چین کےحوالےسےنہ صرف پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں بلکہ عوام پر واضح کریں کہ دورہ چین میں اُن کو کیا ملا ہے،چائنہ نے ابھی تک پاکستان کو باضابطہ طور پر امداد دینے کا اعلان نہیں کیا بلکہ چینی حکام نے موقف اپنایا ہے کہ پاکستان کو امداد دینے کے معاملے پر ابھی مزید بات چیت کی بھی ضرورت ہے.

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ ملک شدید معاشی گرداب میں ہے جس سے نکلنے کی کوئی صورت دکھائی نہیں دے رہی،حکومت کے پاس نہ کوئی معاشی وژن ہے اور ہی حکمت عملی موجود ہے، قرضوں پر معیشت چلانا عارضی حل ہے اگر کپتان نے واقعی پاکستانی معیشت کو اُٹھانا ہے تو ملک میں صنعتکاروں کا اعتماد بحال کرنا ہوگا،ملکی صنعتکاروں کا عمرانی حکومت پر ایک پائی کا بھروسہ نہیں جسکی وجہ سے ملک دن بہ دن معاشی بدحالی کا سامنا کررہا ہے.

انہوں نے کہا کہ خراب معاشی صورتحال اور گیس بجلی اوردیگراشیاء کےبعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی وجہ سے معاشی ،زرعی تجارتی،صنعتی سرگرمیوں میں بتدریج کمی آرہی ہے،مہنگائی کے ساتھ ساتھ بیروزگاری نے بھی حالات کو بدتر بنا دیا ہے۔

ایمل ولی خان نےیہ بھی واضح کیا کہ روپےکی قدر میں اضافہ تک کاروباری طبقہ کاروبارسےدورہوتاجائیگا کیونکہ ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے کاروباری طبقے کا کروڑوں کا نقصان ہوچکا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا پاکستان کے کاروبار سے اعتماد اُٹھ گیا ہے،

انہوں نےوفاقی وزیرخزانہ سےمطالبہ کیاکہ ملک کی معیشت کو پاوں پرکھڑا کرنےکیلئےاپنےدعووں کو اب سچ ثابت کریں،سوئس بینکوں میں پڑے دو سو ارب ڈالر کے ساتھ ساتھ کرپٹ عناصر سے پیسے باہر نکالیں تاکہ ملک کی معیشت اپنی پاوں پر کھڑی ہوسکے۔

Comments (0)
Add Comment