نیپرا نے بجلی 83پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ صارفین کو 84ارب کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا، اضافے کا اطلاق پاور ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔مہنگائی میں پسے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری، نیپرا نے اپریل تا جون 2020کی سہ ماہی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے جس کے تحت بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔