ریگولٹری اتھارٹی کسٹمزکےنام سےنیاادارہ قائم کرنےکا فیصلہ

اتھارٹی کوبرآمدی یونٹس کولائسنس کےاجراسمیت دیگراختیارات حاصل ہونگے،ایف بی آر

کراچی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نےبرآمدات کو فروغ دینےکےلیےایڈیشنل کلکٹرزکی سربراہی میں ریگولٹری اتھارٹی کسٹمزکےنام سےنیاادارہ قائم کرنےکافیصلہ کیاہے۔

ریگولیٹری اتھارٹی کوبرآمدی یونٹس کولائسنس کےاجرا،تجدید وتوسیع اوربرآمدی اشیاکی اجازت دینے،درآمدی خام مال کی بونڈ ٹو بونڈٹرانسفر ،اضافی سامان و آلات کواسکریپ میں رکھنےاورفروخت کرنےکی اجازت دینےسمیت دیگراختیارات حاصل ہوںگےجسکےلیےایکسپورٹ اورنٹیڈ یونٹس اینڈ اسمال اینڈمیڈیم انٹرپرائزز رولز2008 میں ترامیم کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آرنےایکسپورٹ اورنٹیڈ یونٹس اینڈ اسمال اینڈمیڈیم انٹرپرائزز رولز2008میں ترامیم کامسودہ تیارکرکےآرا کےلیےمتعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو بھجوادیا ہےاوراسٹیک ہولڈرز15روزکےاندراندراپنی آراوتجاویز دےسکیں گے۔

Comments (0)
Add Comment