تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جس میں مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انکی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے جس پر وفاقی حکومت کی جانب ملازمین کا موقف تسلیم کرلیا گیا۔
ملازمین کے ساتھ کیئے گئے معاہدے کے مطابق ایک ست گریڈ 19تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائیگا ۔تنخواہوں میں اضافہ بیسک سیلری میں نہیں بلکہ ایڈہاک کی مد میں بیس فیصد کیا جائیگا۔
معاہدے میں یہ بات بھی فریقین میں طے پائی کہ 20سے 22گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جائیگا۔