سرکاری ملازمین کے لیئے اس حکومت میں اچھی خبر آگئی

سرکاری ملازمین کے لیئے اچھی خبر آگئی ہے حکومت نے سرکاری ملازمین سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا ہے

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیر صدارت آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس کی تنخواہ اور مراعات بڑھانے کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس کے نمائیندوں نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات بڑھانے کے حوالے سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی، ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات کے حوالے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، حتمی فیصلہ فنانس ٹیم سے ملکر ہوگا۔جو اگلے ہفتے تک ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملازمین کی فلاح پر یقین رکھتی ہے۔ان کو تمام سہولیات فراہم کرینگے۔ ملک معاشی ترقی کر رہا ہے۔ وسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں ضروراضافہ کرینگے۔ ملکی وسائل کے تناسب سے دیگرمراعات بھی دینگے۔

Akhbar e Khyberlatest news in urduاخبار خیبراردو میں خبرسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہسرکاری ملازمین کے لیئے اس حکومت میں اچھی خبر آگئی
Comments (0)
Add Comment