سرکل تخت بھائی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن

واجد ہوتی سے
سرکل تخت بھائی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل تخت بھائی روخانزیب کی زیر نگرانی سرکل تخت بھائی کے جملہ تھانہ جات کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا جس میں ایس ایچ او تخت بھائی نور محمد خان، ایس ایچ او شیرگڑھ ارشد خان، ایس ایچ او لوندخوڑ ولایت شاہ خان اور ایس ایچ او ساڑوشاہ زبیر خان، انچارج چوکیات سمیت لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔ جسمیں ڈی ایس پی روخان زیب خان نے خود پولیس باری نفری کے ساتھ مجرمان اشتہاری، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپے لگائے جلالہ مہاجر کیمپ اور مشکوک و غیر قانونی طریقے سے رہائش پذیر افراد، سماج دشمن عناصر مشکوک گاڑیاں وغیرہ کی تلاشی کرکے اورجگہ جگہ چھاپوں کے دوران متعدد اشتہاری مجرموں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا
سرچ آپریشن کے دوران سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب 10 مجرمان اشتہاری، 09 سہولت کار سمیت 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے 3 عددکلاشنکوف،01 عدد بندوق، 01 رائفل، 18عددپستول،اور 252 مختلف بور کے کارتوس برآمد کئے گئے۔ 50 سے زائد مشکوک جگہوں کی چیکنگ کی گئی ، 68 مشکوک گاڑیوں کی ویریفیکیشن کی گئی،جبکہ 69 مشتبہ افراد کا کریمنل ڈیٹا چیک کیا گیا.
اور غیر قانونی طریقے سے 09 رہائش پذیر، اور 47 موٹر سائیکلوں اور 25 افراد 107/151 پابند ضمانت کیا گیا

Comments (0)
Add Comment