سوات میں اسکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق، 2 طالبعلم زخمی

سوات میں اسکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق اور 2 طالبعلم زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارباغ کے علاقے گلی باغ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے وین پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق اسکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق اور 2 طالبعلم زخمی ہوئے، زخمی طالبعلموں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آج سے ٹھیک 10 سال قبل 9 اکتوبر 2012 کو ہی سوات میں اسکول وین پر فائرنگ میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو زخمی کر دیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment