سینئرصوبائی وزیر عاطف خان نےمارگلہ ریج ٹریل کا افتتاح کردیا

پشاور.خیبرپختونخوا کے سینئر وزیربرائے سیاحت،ثقافت،کھیل،آثارقدیمہ،میوزیم و امور نوجوانان محمد عاطف خان نےکہاہےکہ دنیامیں ممالک اپنےلئےخوبصورت مقامات بناتےہیں جبکہ قدرت نےہمیں خوبصورت سیاحتی مقامات سےنوازا ہے،خیبرپختونخوا حکومت کی کوشش ہے کہ صوبہ میں نئےسیاحتی مقامات سیاحوں کیلئےآباد کرے،نتھیاگلی،کالام سمیت دیگر مقامات کےساتھ اب نئے مقامات کو آبادکرنا ترجیح ہے ، ہماری کوشش ہےکہ کمراٹ کے سیاحتی مقام کو نیشنل پارک کےطورپرمتعارف کرائے جس کیلئےاقدامات کا آغاز کردیا ہے.

ان خیالات کااظہارانہوں نےمارگلہ ہلز نیشنل پارک میں مارگلہ ریج ٹریل کےواکنگ ٹریک کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر میئر اسلام آباد شیخ عنصرعزیز، سیکرٹری محکمہ سیاحت شاہد زمان ، کمشنر ملاکنڈظہیر الاسلام، وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر انیس الرحمان ، جنرل منیجر ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا محمد علی سید سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ،

مارگلہ نیشنل پارک میں مارگلہ ریج ٹریل واکنگ ٹریک کا افتتاح کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے کہاکہ آئندہ چند سالوں میں سیاحت کے شعبے میں شہریوں کو کافی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی ، وزیراعظم عمران خان بھی ملک میں سیاحت کے فروغ کے خواہاں ہیں اور اس کیلئے وفاقی سطح پر ٹاسک فورس بنائی گئی ہے جس کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں ، سیاحت کے شعبے میں صوبوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ، سرکاری محکموں میں پلاننگ کا فقدان پایا جاتا ہے جس کو دور کرنے کیلئے بہترین پلاننگ کی جائے تو اس کے مثبت نتائج سامنے آسکتے ہیں،

سینئر وزیر نے کہاہے کہ سیاحوں کیلئے اگر اس واکنگ ٹریک پر ریسٹ ایئریاز کی ضرورت ہوتو خیبرپختونخوا حکومت ان کو ریسٹ ایئریاز سمیت بینچز اور دیگر سہولیات فراہم کریگی ، واکنگ ٹریک کا افتتاح سینئر صوبائی وزیر عاطف خان اور میئر اسلام آباد شیخ عنصرعزیزنے کیا ، مارگلہ ریج ٹریل کا واکنگ ٹریک 44کلومیٹر پر مشتمل ہے،جس کا بیشتر حصہ خیبرپختونخوا کی حدود میں آتاہے جبکہ کچھ حصہ اسلام آباد میں آتا ہے ،

ٹریک گریالہ سے شروع ہو کرخیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں سے ہوتا ہوا صمہ کے مقام پر اختتا م پذیر ہوتا ہے ، اس میں گریالہ ، کینتھلا، کوٹ جندا،لوئر سندھوری ، تلہاڑ موڑ،کوٹلہ ، پھریلا اور رکھالہ صمہ کے مقام شامل ہیں ،میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز نے کہاکہ اسلام آباد کے مختلف پارک اور پلے گرائونڈز پر انٹرنیشنل فرمز کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں جس سے ان کی تزہین و آرائش سمیت ان کو اپ گریڈ کیا ہے جبکہ اسلام آباد میں امسال 3لاکھ پودے پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے مل کر لگائے جس میں حکومت کا ایک پیسا خرچ نہیں ہوا ،

وزیراعظم کی گرین اینڈ کلین پاکستان مہم میں بھی کام ہو رہا ہے اور کوشش ہے کہ شہر کو سرسبز بنایا جائے ، مارگلہ ہلز پر جن رضاکار وں نے کام کیا ہے ان کی بدولت آج یہ صاف ستھرا ہے اور شہری خوشی خوشی اس ٹریک پر سیرو تفریح سمیت واک کرنے آتے ہیں ، اس میں بورڈ اور دیگر شخصیات کا بھی کردار ہے جو کہ داد کے مستحق ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment