شہبازشریف کی سرحد پارسےپاک فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی پردہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت

افغانستان اپنے علاقے میں دہشتگردوں کو پاکستان کے خلاف کارروائیوں سےروکےاوران کا قلع قمع کرے،اپوزیشن لیڈر

اسلام آباد۔پاکستان مسلم لیگ(ن)کےصدر اورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نےشمالی وزیرستان میں سرحد پارسےپاک فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی پردہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتےہوئےکہاہےکہ افغانستان اپنےعلاقےمیں دہشتگردوں کوپاکستان کےخلاف کارروائیوں سےروکےاوران کا قلع قمع کرے۔

شہبازشریف نےپاک فوج کے6جوانوں کی شہادت پررنج و غم اورافسوس کا اظہارکرتےہوئےکہاکہ مسلح افواج نےمادر وطن کے تحفظ اوردفاع کےلیےبےمثال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نےکہاکہ افغانستان اپنےعلاقےمیں دہشتگردوں کوپاکستان کےخلاف کارروائیوں سے روکےاوران کا قلع قمع کرے۔

انہوں نےکہاکہ اللہ تعالی شہداء کی درجات بلند فرمائےاوراہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنےکی ہمت دے۔

Comments (0)
Add Comment