شہباز شریف کا افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ پاکستانی حکام کو افغانستان کی مدد کی ہدایت کردی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں بہنوں کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں زلزلے سے تباہی
واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ رات آنیوالے زلزلے کے نتیجے میں اب تک 280افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔150سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلہ جنوب مشرقی شہر خوست سے 44کلومیٹر دور آیا۔

Comments (0)
Add Comment