شیخوپورہ میں فائرنگ سے ایس ایچ او اپنے ڈرائیور اور گن مین سمیت جاں بحق

شیخوپورہ: پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تھانہ رنگ محل لاہور کے سٹیشن ہاأس آفیسر (ایس ایچ او) زاہد محمود، ان کا ڈرائیور اور گن مین جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق شیخو پورہ کے شہر مرید کے میں واقع تھانہ رنگ محل لاہور کے ایس ایچ او زاہد محمود اپنی رہائش گاہ سے نکلے ہی تھے کہ ان پر کار سوار افراد نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے انسپکٹر زاہد کا ڈرائیور اور گن مین موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایس ایچ او کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment