عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

خالد منصور معاون خصوصی برائے سی پیک امور مقرر

پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے جس کی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک امور مقرر کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکرگزار ہوں جس نے سی پیک جیسے اہم ادارے کو چلانے کا موقع دیا،  وزیراعظم کے اعتماد اور تعاون کے بغیر ایسا کرنا ممکن نہ ہوتا۔ ان کا کہنا تھاکہ سی پیک پر مستقبل کیلئے پیشرفت کا راستہ متعین ہے اور سی پیک ہمیں ایک مکمل ترقی پسند اور ترقی یافتہ ملک بنائے گا۔ عاصم سلیم باجوہ نے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments (0)
Add Comment