عمران خان اور مودی سے ملاقات کروں گا: صدرٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ وہ پاکستان اور بھارت کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا وقت اور مقام کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم انہوں نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہونے کا ذکر کیا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی پر بہت پیشرفت ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ صدر ٹرمپ کے شیڈول کے مطابق وہ وزیراعظم عمران خان سے رواں ماہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پر ملاقات کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب سعودی آئل تنصیبات پر حملے سے متعلق بات کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے ایران ہے لیکن میں جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتا۔

Comments (0)
Add Comment