عمران خان کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی کے لواحقین سے تعزیت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے لواحقین سے اظہار افسوس کرنے ان کے گھر پہنچ گئے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر لواحقین سے اظہار افسوس کے لیے ان کے گھر گئے۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>


پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام کے مطابق عمران خان نے لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی شہید کے صاحبزادے کیپٹن احمد سمیت اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
جاری پیغام میں مزید بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی بلندی درجات کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

Comments (0)
Add Comment