فخر عالم کا ‘مشن پرواز’ بدھ کو مکمل ہوجائیگا

فخر عالم نے 10 اکتوبر کی صبح 7 بجے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر واٹرز سے مشن پرواز کا آغاز کیا تھا

اسلام آباد۔پاکستانی گلوکارواداکارفخرعالم کامشن پروازبروزبدھ مکمل ہوجائیگاجس کےبعد وہ دنیا کاچکرلگانےوالےپہلےپاکستانی بن جائیں گے۔

فخرعالم نےمشن پرواز کے اختتام کے حوالے سےاپنےٹوئٹر پیغام کےذریعےآگاہ کرتےہوئےبتایاکہ ان کی آخری منزل فلوریڈا ہے۔

یاد رہےکہ فخرعالم نے10 اکتوبر کی صبح 7بجےامریکی ریاست فلوریڈا کےشہر واٹرزسےمشن پروازکاآغازکیا تھاجوکہ28دن پر محیط تھا۔

مشن کےتحت وہ دنیا کےمختلف ممالک کے32اسٹاپس پرگئےجن میں کینیڈا،گرین لینڈ،آئس لینڈ،برطانیہ،مصر،بحرین،ڈھاکا،بینکاک،جکارتا، سنگاپور، آسٹریلیا، فلپائن، جاپان، روس، الاسکا، دبئی اور فلوریڈا شامل ہیں۔مشن کے دوران فخر عالم کو روس کے ایئرپورٹ پر ویزہ ایکسپائر ہونے کی بناء پر حراست میں بھی لیا گیا تھا جس کے بعد فخر عالم نے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کی تھی۔بعدازاں دفتر خارجہ نے نوٹس لے کر پاکستانی سفارت خانے کو گلوکار کی مدد کی ہدایت کی تھی اور انہیں ویزہ فراہم کردیا گیا تھا۔فخر عالم (آج) اتوار کو فلوریڈا سے مشن پرواز مکمل کرکے پاکستان پہنچ جائیں گے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوںنے کہاکہ مشن پرواز کا خواب بھلے ان کا ہے تاہم یہ وطن عزیز سے منسلک ہے، اس کے تحت دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت عکس پیش ہوگا اور دنیا کو پتہ چلے گا کہ ہمارے پاس ڈاکٹرز، انجینئرز، گلوکار، سائنسدان اور ہوا باز سب موجود ہیں۔فخر عالم کا کہنا تھا کہ وہ مشن پرواز کے ذریعے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment